تیستا سیتلواڈ کے زیراہتمام انسانی حقوق اورقانونی وسائل کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانے کی کوشش

Nov 24, 2017 09:39 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:41 PM IST

ممبئی: مشہور ومعروف سماجی کارکن اور سٹی زن فار جسٹس اینڈپیس (سی جے پی) کی روح رواں تیسٹا ستلوادنے 2002سے مظلومین کے قانونی حقوق اور مجرمانہ انصاف نظام (کریمینل جسٹس سسٹم)کی ناکامی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھی ہے اور اس مرتبہ اپنی سرگرمیوں میں توسیع کرتے ہوئے مکمل انسانی حقوق اور قانونی وسائل نظام کا پلیٹ تیار کرلیا ہے تاکہ مذہبی اقلیتوں اور خصوصاً فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے حقوق کے ساتھ ساتھ ادی واسی ،دلتوں ،خواتین ،بچوں کے حقوق کی بھی لڑائی لڑی جائے ،اس فہرست میں تیسری جنس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سی جے پی کی بانی اور سکریٹری تیسٹا ستلواد نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 26نومبر کو یوم آئین کے موقع پر سی جے پی کے ذریعے اس تعلق سے ایک نئے ویب سائٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔تاکہ گزشتہ 15سال کی محنت اور مشقت سے حاصل تجربات کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے مجرمانہ انصاف نظام میں اصلاح کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں تحفظ،آزادی اورغیر جانبداری سے تحقیقات کے ساتھ ساتھ وقت مقررہ پر نتائج کا نکالا جانا ۔اس طرح ہندوستان کے دستوراور جمہوریت کے تحفظ کے لیے سرگرمی جاری رہے گی۔

تیستا سیتلواڈ کے زیراہتمام انسانی حقوق اورقانونی وسائل کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانے کی کوشش

انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ کے مقاصد میں سول سوسائٹی میں ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے موجودہ حالات کے تحت کام کرے گا ،جیسے آزادی برائے اظہار رائے ،جنگل کے مزدوروں کی زمین کے حقوق اور ادی واسیوں کے حقوق کی جنگ کے ساتھ ساتھ دلتوں اور تما م اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔ان تمام اہم موضوعات پر نظررکھی جائے گی۔

تیسٹا ستلوادنے واضح طورپر کہا کہ سی جے پی نے ہمیشہ انسانی حقوق کے معاملات کو ترجیح دی ہے اور اس مرتبہ خواتین،اطفال اورایل جی بی ٹی (تیسری جنس) کے معاملات کو بھی اٹھایاجائے گا۔اور ان کے لیے جدوجہد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔سی جے پی کو متعدد تنظیموں اور شہریوں کی حمایت حاصل ہے ۔اس ویب سائٹ سے قانون،فن ،سنیما ،صحافت اورلٹریچر اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات وک منسلک کیاجائے گا۔ان کے کام کو بذریعہ نجی ویڈیو اور بلاگ سے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز