جیو سے وابستہ بڑے اعلانات سے دیگر ٹیلی کمپنیوں کے حصص میں بھاری کمی

Jul 21, 2017 12:43 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 12:43 PM IST

ممبئی : ریلائنس انڈسٹريز کی 40 ویں سالانہ عام میٹنگ میں مفت میں اسمارٹ فون کو لے کر اعلان کے بعد دیگر ٹیلی کمپنیوں کے حصص میں بھاری کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس دوران بھارتی ایئر ٹیل کے شیئر میں 4 فیصد اور آئیڈیاکے شیئر میں 6.5 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔ جبکہ ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرمیں 2 فیصد سے زیادہ کا اضافہ نظر آیا ہے۔ بتا دیں کہ ریلائنس انڈسٹریز میں اضافہ سے دونوں بنچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

سالانہ عام اجلاس میں جیو کو لے کر بڑے اعلانات:۔

جیو سے وابستہ بڑے اعلانات سے دیگر ٹیلی کمپنیوں کے حصص میں بھاری کمی

جیو کا انٹلیجنٹ اسمارٹ فون مفت دینے کا اعلان

پندرہ اگست سے جیو فون پر لا محدود ڈیٹا۔

ایک سو 53 روپے میں ایک ماہ کے لئے لا محدود ڈیٹا ملے گا۔

زندگی بھر وائس کال مفت ملے گی۔

جیو فون کسی بھی ٹی وی سے کنیکٹ کیا جا سکے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز