راجستھان میں مویشی تاجر ماجد کا گولی مار کر قتل ، تین گرفتار ، علاقہ میں سنسنی ، تاجروں کا ہنگامہ

Jun 15, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 11:33 PM IST

سیکڑ : راجستھان کے ناگور ضلع میں مویشی تاجر ماجد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ اس معاملہ کو لوٹ مار کر بتایا جارہا ہے، تاہم فرقہ وارانہ ماحول کرنے کی کی ایک کوشش کے طور پر بھی اس کو دیکھا جارہا ہے ۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق حملہ آور تاجر سے دو لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکڑ کے مویشی تاجر ماجد اپنے والد یاسین کے ساتھ روز کی طرح بکرا خریدنے کے لئے ناگور کے ڈيڈوانا جا رہے تھے۔ چتاوا تھانہ نزدیک ایک گاڑی میں بھر کر آئے بدمعاشوں نے ماجد کی گاڑی کو روک لیا اور ان سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ تاہم بدمعاش جب لوٹ مار کرنے میں ناکام ہوتے نظر آئے تو انہوں نے ماجد کو گولی مار دی اور یاسین کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔گولی لگنے کی وجہ سے ماجد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، جبکہ یاسین کو سنگین حالت میں سیکڑ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

راجستھان میں مویشی تاجر ماجد کا گولی مار کر قتل ، تین گرفتار ، علاقہ میں سنسنی ، تاجروں کا ہنگامہ

photo : siasat.com

پولیس نے اس معاملہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ سبھی بدمعاش جاٹ برادری کے بتائے جا رہے ہیں۔اس واردات کے بعد سے شہر بھر کے تاجروں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے اور مشتعل لوگ صبح ہی سیکڑ کے ایس کے اسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز