مہاراشٹر : ممبراکوسہ میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ضبط ، مہندر نائیک عرف بنٹی سمیت 3 گرفتار

Aug 07, 2017 11:58 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 11:58 PM IST

ممبئی: ممبئی کے قریب ممبرا۔کوسہ علاقے میں دہشت مخالف دستہ ممبئی ( اے ٹی ایس) نے پیشگی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے، ان اشیاء میں 9ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں۔ممبرا۔کوسہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، اس چھاپے کے بعد یہاں افراتفری کاعالم ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اٹی ایس ،تھانے پولیس اور آرپی ایف نے کارروائی کے دوران تین افراد کو پکڑا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز اشیاء ضبط کی ہے۔دھماکہ اشیاء میں 10-15 کلوگرام ایمونیا نائٹریٹ اور 9ڈیٹونیٹر بھی ہیں۔ان ملزمین کے نام اسماعیل شیخ، عبداللہ شیخ اورمہیندر نائیک عرف بنٹی بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پیشگی اطلاع کے بعد منظم کارروائی کی گئی۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

مہاراشٹر : ممبراکوسہ میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ضبط ، مہندر نائیک عرف بنٹی سمیت 3 گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز