ممبئی : بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیا کے ساتھ دلیپ تکارام ، نتن شانتارام اور نتن جیندر کاونکار گرفتار

ممبئی کے پڑوسی شہر تھانے کے مضافاتی علاقے ڈائیگھرسے کرائم برانچ نےتین مشتبہ افرادکوبڑی مقدارمیں دھماکوخیزاشیاء کے ساتھ پکڑا ہے

Nov 25, 2017 12:23 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 12:23 PM IST

ممبئی: ممبئی کے پڑوسی شہر تھانے کے مضافاتی علاقے ڈائیگھرسے کرائم برانچ نےتین مشتبہ افرادکوبڑی مقدارمیں دھماکوخیزاشیاء کے ساتھ پکڑا ہے، جسے سبوتاژکرنے والوں کوفروخت کرنے کے لئے لایاگیاتھا۔ گزشتہ روز تھانے کرائم برانچ(یونٹ نمبرایک) کو مخبر کی معرفت ملی جانکاری کے مطابق ڈائیگھرپولیس کی حدودمیں تین مشتبہ افراد غیر قانونی طورپربڑی مقدارمیں جلیٹین ٹیوب،ڈیٹونیٹرفروخت کرنے آنے والے ہیں لہٰذاانہوں نے اعلیٰ افسران کومعاملے سے آگاہ کیاجہاں سے ملی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مذکورہ معاملے کی سرکوبی کے لئے منظّم طورپرپیش قدمی کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں مخبر کی  بتائی جگہ پرکھرڈی جنکشن،ڈائیگھر میں خفیہ کارروائی کی گئی ہے۔

کارروائی کے بعد تین مشتبہ افرادٹی وی ایس موٹرسائیکل پرسواراُن کے جال میں پھنستے نظرآئے ۔ کرائم برانچ کے افسران واہلکاروں نے اُن کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں۔ انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان کے نام دلیپ تکارام رانے (26) ساکن اومکار نگردیوا، نتن شانتارام ڈونگرے (31) ساکن سابے گاوں دیوا، اور نتن جیندر کاونکار (32) ساکن تُلجا بھوانی چال بتائے گئے ہیں۔

ممبئی : بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیا کے ساتھ دلیپ تکارام ، نتن شانتارام اور نتن جیندر کاونکار گرفتار

علامتی تصویر

حراست میں جب پولیس نے اُن کی جامع تلاشی لی تواُن کے قبضے سے 61 جلیٹن ٹیوب جن کاکُل وزن سات کلوچھ سوگرام،31 ڈیٹونیٹر برآمد دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ ٹی وی ایس موٹرسائیکل ضبط کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تحقیقات جاری ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز