مالیگاوں : عوام بیت الخلاء کی سہولت سےآج بھی محروم ، خاتون کارپوریٹر نئےسال میں دیں گی دھرنا

Dec 26, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Dec 26, 2017 11:30 PM IST

مالیگاؤں : شہر کو کھلے میدان میں رفع حاجت کرنے سے نجات دلانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مگر شہر کےحالات بیت الخلاء کے تعلق سے بدتر ہیں۔ ہزاروں کی بستیوں میں بیت الخلاء نہیں ہے۔ جو بیت الخلاء ہے، ان کی بھی حالت خستہ ہے۔ کارپوریشن کھلے میدان میں رفع حاجت کرنے والوں کو روک رہی ہے۔ ان پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ مگر خود ان لوگوں کو بیت الخلاء کی سہولت دے نہیں پا رہی ہے۔

کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں اس معاملہ کو لے کر کارپوریٹروں نے زبردست ہنگامہ کیا۔ کچھ کارپوریٹروں نے یہ الزام لگایا کہ او ڈی فری کرنے کا صرف ناٹک کیاگیا۔ اصل میں شہر ابھی بھی ہزاروں بیت الخلاؤں سے محروم ہے۔ خاص طور سے خواتین بہت پریشان ہیں، اس لئے شہر کی خاتون کارپوریٹر نے کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ 15 دنوں میں سارے بیت الخلاء تعمیر اور ٹھیک نہیں ہوئے تو وہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں کارپوریشن کے سامنے دھرنا دے گی۔

مالیگاوں : عوام بیت الخلاء کی سہولت سےآج بھی محروم ، خاتون کارپوریٹر نئےسال میں دیں گی دھرنا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز