مہاراشٹر میں نئے دو ہزار کی نوٹوں کی لمبائی میں فرق، لوگ حیرت زدہ

امراوتی۔ پرانے نوٹ پر پابندی اور نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لئےعوا م کئی دشواریوں سے دوچار ہیں۔

Nov 16, 2016 07:47 PM IST | Updated on: Nov 16, 2016 07:47 PM IST

مہاراشٹر میں نئے دو ہزار کی نوٹوں کی لمبائی میں فرق، لوگ حیرت زدہ

امراوتی۔ پرانے نوٹ پر پابندی اور نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لئےعوا م کئی دشواریوں سے دوچار ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر کے امراوتی میں  ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس سےو لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔  دراصل شہر کے معروف ڈاکٹر راجیندر اگروال کو ملے دو ہزار کے دو نوٹوں کی لمبائی ایک دوسرے سے کم اور زیادہ ہے۔تہواروں کے دنوں میں درزی کے پاس جب بھیڑ ہوتی ہے تب جلد بازی میں وہ کپڑوں کے ناپ میں کمی بیشی کرہی دیتا ہے۔ لگتا ہے کچھ ایسی ہی  جلد بازی میں نئے دو ہزار کے نوٹوں کی چھپائی بھی کی گئی ہے۔ اس کی ایک مثال مہاراشٹر کے امراوتی میں دیکھنے کو ملی جہاں کے معروف ڈاکٹر راجیندر اگروال کو دو ایسے نوٹ ملے جسے دیکھ کر ڈاکٹر اگروال حیرت زدہ ہیں۔ دراصل ان کو دو الگ الگ مریضوں کی جانب سے ملے نوٹ دیکھنے میں تو ایک جیسے ہیں تاہم نوٹوں کی لمبائی میں کافی فرق ہے۔ حالانکہ دونوں کی سیریز بھی ایک ہے جس کو دیکھنے کےبعد ڈاکٹر اگروال پریشان ہوگئے۔

Loading...

ناپنے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں نوٹوں کی لمبائی میں تقریبا پانچ ملی میٹر کا فرق ہے۔ اندیشہ اسی بات کا ہے کہ جلد بازی میں کی گئی  کٹنگ کے سبب لمبائی میں فرق آیا ہے لیکن مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ عوام کو  نوٹوں کی لمبائی کے اس فرق کے وجہ سے دشواریاں بھی پیش آئیں۔ امکان اس بات کا بھی ہے کہ بڑی نوٹ کو نقلی سمجھ کر کوئی  اسے لے ہی نا۔ ڈاکٹر اگروال کہتے ہیں کہ چھپائی کرنے والے محکمہ کو  اس جانب توجہ دینی چاہیے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز