ویڈیو: آپریشن کے دوران آپس میں جھگڑ پڑے ڈاکٹر، نوزائیدہ کی موت

Aug 30, 2017 11:45 AM IST | Updated on: Aug 30, 2017 11:58 AM IST

جودھپور۔ راجستھان کے جودھپور شہر کے ایک سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں منگل کو دو ڈاکٹروں کے آپسی جھگڑے میں ایک نوزائیدہ کی موت کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہر کے اممید اسپتال کے امراض نسواں کے ماہر ڈاکٹر اشوک نینی وال اور انیستھیٹک ڈاکٹر ایم ایل ٹاک کے اس جھگڑے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں ڈاکٹر آپریشن چھوڑ کر جھگڑتے نظر آ رہے ہیں۔

جب یہ جھگڑا ہو رہا تھا اس وقت ایک خاتون آپریشن تھیٹر کی ٹیبل پر بے ہوش پڑی تھی۔ عورت کی حالت کو دیکھ کر اسے فوری سرجری کی ضرورت تھی لیکن ڈاکٹر نے اسے نظر انداز کر آپس میں جھگڑنا شروع کر دیا۔

ڈاکٹروں کے اس باہمی جھگڑے کی وجہ سے خاتون کے آپریشن میں تاخیر ہوئی اور نوزائیدہ نے پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ دیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دونوں ڈاکٹروں کو اے پی او (پوسٹنگ کے آرڈر کا انتظار) کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز