عمر قتل معاملہ: 15 ہزار روپئے قرض لے کر گائے خریدنے گیا تھا عمر

Nov 15, 2017 11:03 AM IST | Updated on: Nov 15, 2017 11:03 AM IST

الور۔ راجستھان کے الور ضلع کے جس عمر خان کو گولی مار کر جمعہ کو قتل کر دیا گیا تھا اس کے گھر میں آج پانچویں دن بھی سناٹا پسرا ہوا ہے۔ عمر کے آٹھ بچوں اور بیوہ اہلیہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ 80 سالہ والد شہاب الدین محمد تین راتوں سے سو نہیں پائے ہیں۔ ان کی نیند محض دن بھر روتے بلکتے بچوں کو دیکھ کر نہیں اڑی بلکہ یہ سوال بھی انہیں سونے نہیں دیتا کہ بالآخر ان کے بیٹے کا قصور کیا تھا؟ آخر، اسے نشانہ کیوں بنایا گیا؟

گائے خریدنے کے لئے 15 ہزار روپے قرض لے کر گیا تھا

عمر قتل معاملہ: 15 ہزار روپئے قرض لے کر گائے خریدنے گیا تھا عمر

عمر کے 80 سالہ والد شہاب الدین محمد تین راتوں سے سو نہیں پائے ہیں۔

عمر کے والد شہاب الدین نے بتایا کہ عمر کے گھر میں کبھی کوئی گائے نہیں تھی۔ لیکن موسم سرما میں بچوں کو دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اس نے گائے خریدنے کا ذہن بنایا۔ اس نے گاؤں کے لوگوں سے 15 ہزار روپے قرض لئے تھے اور اسی کو لے کر وہ گائے خریدنے گیا تھا۔ عمر کے والد نے یہ بھی بتایا کہ ہم کبھی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتے کیونکہ یہ واحد جانور ہے جس کے دودھ  سے ہمارے بچوں کو غذائیت اور طاقت ملتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔

خاندان نے نہیں ہونے دیا پوسٹ مارٹم

عمر کے بھائی اور دو چچا پیر کے روز سے جے پور میں ہیں اور یہاں سوائی مان سنگھ اسپتال میں رکھی عمر کی لاش کو پوسٹ مارٹم نہیں کرانے پر بضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک عمر کے قاتلوں کو پکڑ نہیں لیا جاتا اور خاندان کو معاوضہ دے نہیں دیا جاتا تب تک وہ پوسٹ مارٹم کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔

ڈی جی پی سے ملاقات، 50 لاکھ معاوضہ کا مطالبہ

عمر کے چچا نے راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اجیت سنگھ سے جے پور میں پیر کے روز ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے اب تک پولیس کی تحقیقات کے تئیں اپنی عدم اطمینانی ظاہر کرتے ہوئے موجودہ پولیس افسران کو ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

مقتول عمر کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ مقتول عمر کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

آل انڈیا میو سماجی تنظیم کے صدر چودھری خورشید احمد، جو اس ملاقات میں موجود تھے، نے کہا کہ یہ بات چیت مثبت رہی۔ بات چیت میں ڈی جی پی سنگھ نے ایک غیر جانبدار اور اہل افسر کو جانچ میں لگانے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز