لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ممبئی ہوائی اڈہ سے یوپی کے فتح پور کا رہنے والا سلیم خان گرفتار

Jul 17, 2017 10:01 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 10:01 PM IST

ممبئی : ممبئی پولیس نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ممبئی ہوائی اڈہ سے اترپردیش کے رہنےو الے سلیم خان کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتر پردیش کی خصوصی جانچ ایجنسی (یوپی اے ٹی ایس) کو اس کی 2008 سے تلاش تھی۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ حال ہی میں آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں اتر پردیش کے فیض آباد سے گرفتار آفتاب کو بیرون ملک سے ہدایات بھیجتا تھا اور دولت بھیجتا تھا۔

خبروں کے مطابق سال 2008 میں رام پور میں سی آر پی ایف پر حملہ کے الزم میں گرفتار کوثر اور شریف نے بتایا تھا کہ سلیم خان بھی ان کے ساتھ تھا اور اس نے ان کے ساتھ 2007 میں مظفر آباد میں ٹریننگ لی تھی ۔

لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ممبئی ہوائی اڈہ سے یوپی کے فتح پور کا رہنے والا سلیم خان گرفتار

سلیم کے خلاف پہلے سے ہی لوک آئوٹ نوٹس جاری تھا اور اسے ممبئی لوٹتے وقت ہوائی اڈہ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ سلیم خان اصل اتر پردیش کے ضلع فتح پور کے گاوں باندی پور تھانہ هتھگاوں کا رہنے والا ہے۔ اس سے مہاراشٹر اور یوپی اے ٹی ایس کی طرف سے ممبئی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سلیم عرب امارات میں رہ رہا تھا اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد سلیم کو وہاں سے ڈیپوٹ کر دیا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز