مہاراشٹر : عیدالاضحی کے موقع پربکرا ایپ لائے گی فرنویس حکومت ، اپوزیشن نے کی شدید تنقید

Aug 11, 2017 09:01 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 09:03 PM IST

ممبئی : اگلے ماہ بقرعید ہے، لیکن عید سے پہلے ہی مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی کے ایک اپلی کیشن پر کی تنقید شروع ہو گئی ہے۔ عید الاضحی سے عین قبل مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی جانوروں کی شماری اور جانوروں سے وابستہ معلومات جمع کرنے کے لئے نیا موبائل اپلی کیشن لے کر آ رہی ہے۔ایپ کے اسی مہینے کے آخر تک لانچ ہونے کی امید ہے۔

بی ایم سی بکرے کی قربانی کرنے والے شخص کی پوری تفصیل رجسٹرڈ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس میں بی ایم سی قربانی کرنے والے کے پتہ کے ساتھ کون سا بکرا قربان کیا جا رہا ہے، سب کی معلومات درج کرے گی۔

مہاراشٹر : عیدالاضحی کے موقع پربکرا ایپ لائے گی فرنویس حکومت ، اپوزیشن نے کی شدید تنقید

مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی کے اس ایپ کی اپوزیشن پارٹیاں شدید تنقید کررہی ہیں۔ کانگریس اور ایم آئی ایم نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے تہوار پر نکیل کسنے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔

ادھر فرنویس حکومت کی دلیل ہے کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے جانوروں کے مالک اور اس کے خریدار سے وابستہ پوری معلومات حکومت کے پاس ہوگی۔ پہلے تحریری طور پر جانوروں کی خریداری کی انٹری ہوتی تھی، اب اس ایپ سے لوگوں کو سہولیت ہی ہونے والی ہے۔ سبھی ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈہوں گے اور کسی بھی مذہب سے اس ایپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز