امیر خسرو کی یوم وفات پر گجرات یونیورسیٹی کی تاریخ میں پہلی بار یوم اردو کا اہتمام

Sep 10, 2017 01:36 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 01:36 PM IST

احمد آباد : گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ مانی جانے والی اردو زبان آج سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بن گئی ہے ۔ ایسے میں اردو کو فروغ دینے کے لئے یوم اردو منایا جاتا ہے ، جس کے تحت گجرات یونیورسیٹی کی تاریخ میں پہلی بار اردو ڈے (یوم اردو) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرعالم ودانشوران کے اردو ادب ، اردو کی بقا اور اردو کے لئے آگے کیا کچھ کرنا چاہئے ایسی تجویز پیش کی ۔

کیا کیا نئے گل کھلائے ہیں اس میں رموزوفن

امیر خسرو کی یوم وفات پر گجرات یونیورسیٹی کی تاریخ میں پہلی بار یوم اردو کا اہتمام

ہم شان کیا بیاں کریں اردو زبان کی

یوں تو علامہ اقبال کی یوم پیدائش 09 نومبر کو عالمی یوم اردو منایا جاتا ہے ، لیکن صرف یوم اردو (اردو ڈے) کے عنوان سے گجرات یونیورسیٹی کے بھاشہ بھون میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ امیر خسرو کی خدمات کو دیکھتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس تعلق سے گجرات یونیورسیٹی شعبہ اردو فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر مسیح الزماں انصاری نے کہا کہ امیر خسرو کی یوم وفات ہے اور نو نومبر کو علامہ اقبال کی یوم پیدائش ہے ۔ اس کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے آج یوم اردو منایا ، جس میں اردو کے تمام ادبا نے اپنی اپنی بات رکھی ۔

ہندوستان میں کوئی بولی سب سے زیادہ بولی جاتی ہے تو وہ ہے اردو زبان۔اردو زبان اردو بولنے والوں سے زیادہ دوسری زبان والے اردو زبان بولتے ہیں ، لیکن بس وہ اردو لکھ نہیں پاتے ، مگر اردوسمجھتے ضرور ہیں اور اردو کا استعمال بھی کرتے ہیں ۔ ایسی گنگا جمنی ثقافت میں ہم زندگی بسر کر رہے ۔ کچھ ان ہی باتوں کو یوم اردو کے اس پروگرام میں بتایا گیا ۔اردو ادیب و پروفیسر نثاراحمد انصاری نے اس سلسلے میں کہا کہ آج تو ساری دنیا میں اردو نے دھوم مچار کھی ہے اور گجرات یونیورسیٹی میں اردو ڈے منایا گیا ، یہ بے حد خوشی کی بات ہے۔

یوم اردو پر گجرات یونیورسیٹی کے وائس چانسلر ہمانشو پنڈیا ،سائنسداں پروفیسر مان سنگھ، پروفیسر محی الدین بومبے والا،پروفیسر عباسی اور پروفیسر نثار احمدانصاری نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی ۔اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گجرات یونیورسیٹی کے وائس چانسلر ہمانشو پنڈیا نے کہا کہ اردو شعبہ نے یوم اردو مناکر بہت اچھا کام کیا اردو کو فروغ دینے کے لئے ان کا قدم کافی قابل تعریف ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز