گجرات آرٹس کالج میں اردو غزل 1950 سے دور حاضر تک کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

Mar 04, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 08:22 PM IST

احمد آباد۔ گجرات آرٹس کالج اورگجرات اردو ساہتیہ اكادمی کی جانب سے بعنوان ’ اردو غزل 1950 سے دور حاضر تک‘  ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار میں گجرات کے ساتھ ہی ساتھ پورے ہندوستان کے اردو زبان کے دانشوران موجود رہے اور مختلف موضوع پر مقا لہ پیش کراردوغزل 1950 سے دورحاضرتک کس طریقے سےغزل نے کروٹ بدلی ہے، اس کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ۔ سمینار میں مقالہ نگاروں نے آزادی سے لے کر ہندوستان اورپاکستان کے بٹوارے کے دوران کس طریقے سےغزل نے اپنی اہم ذمہ داری ادا کی، اس کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی  ۔

 سمینار میں کچھ مقالہ نگاروں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی عوام کی سوچ اردوغزلوں کو لےکرایسی بنی ہوئی ہےکہ یہ عشق اورعاشقوں کی زبان ہے۔ اس سلسلے میں گجرات آرٹس کالج کے پرنسپل اے ایس راٹھور نے کہا کہ آج غزل کے ذریعے ہر شعبے سے منسلک لوگوں میں بیداری پیدا  کی جا رہی ہے اور نئےغزل لکھنے والے لوگ سیاسی اعتبار سے کافی عمدہ غزل لکھ رہے ہیں۔

گجرات آرٹس کالج میں اردو غزل 1950 سے دور حاضر تک کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز