وڈوڈرا کے اشرف کیسرانی نے پی جی۔ نیٹ داخلہ امتحان میں کیا ٹاپ

بڑودا میڈیکل کالج کے طالب علم اشرف کیسرانی کو 1200 نمبر میں سے 1,006 نمبر ملے ہیں۔

Feb 02, 2019 09:51 AM IST | Updated on: Feb 02, 2019 09:56 AM IST

گجرات کے وڈوڈرا سے تعلق رکھنے والے اشرف کیسرانی نے آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ قومی اہلیتی مع داخلہ ٹیسٹ( پی جی۔ نیٹ) میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ ہندوستان  کے میڈیکل کالجوں کے پی جی کورسیز میں داخلہ کے لئے ملک بھر کے کل 1.43 لاکھ طلبا نے داخلہ امتحان دیا تھا جن میں سے 78,660 طلبہ نے کوالیفائی کیا ہے۔ گجرات میں 6 ہزار طلبا نے داخلہ امتحان میں شرکت کی تھی۔

بڑودا میڈیکل کالج کے طالب علم اشرف کیسرانی کو 1200 نمبر میں سے 1,006 نمبر ملے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ۔ نیٹ کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ جمعرات کو کیا گیا تھا۔

وڈوڈرا کے اشرف کیسرانی نے پی جی۔ نیٹ داخلہ امتحان میں کیا ٹاپ

اشرف کیسرانی: فوٹو نیوز 18 گجراتی

اشرف کیسرانی ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ کیسرانی نئی دلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج سے ایم ڈی میڈیسین کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان کے شاداب حسین نے پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان کیا ٹاپ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز