مہاراشٹر : بی ایم سی کے اسکولوں میں وندے ماترم گانا ہوا لازمی ، حکومت کے پاس بھیجی گئی تجویز

Aug 10, 2017 11:55 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 11:55 PM IST

ممبئی : وندے ماترم پر ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی میں اب ملک کی سب سے بڑی نگر پالیکا بھی کود پڑی ہے۔ بی ایم سی نے آج ایک قرارداد منظور کر کے حکومت کے پاس بھیجا ہے۔ حکومت کی ہری جھنڈی ملتے ہی بی ایم سی کے اسکولوں میں وندےماترم گانا لازمی ہو جائے گا۔

حکومت کی ہری جھنڈی کے بعد ہفتے میں دو دن اسکول کے بچے وندے ماترم گائیں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وندے ماترم گانے کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی تھیں ، لیکن اب تجویز کے بعد یہ لازمی ہو جائے گا۔

مہاراشٹر : بی ایم سی کے اسکولوں میں وندے ماترم گانا ہوا لازمی ، حکومت کے پاس بھیجی گئی تجویز

جس وقت اس تجویز پر بحث ہو رہی تھی اس وقت سماج وادی پارٹی نے اس تجویز کی شدید مخالفت کی ، تاہم مخالفت کا اثر نہ ہوتے دیکھ بی ایم سی سے سماجوادی پارٹی کے کونسلر بائیکاٹ کرتے ہوئے وہاں باہر آ گئے۔ لیکن بی ایم سی نے اسکولوں میں وندےماترم گانے پر اپنی سرکاری مہر ثبت کردی۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی اسمبلی میں دو اراکین اسمبلی وندے ماترم کو لے کر بھڑ گئے تھے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاںکرنے لگے تھے، جس کے بعد سیکورٹی دستوں مداخلت کرنی پڑگئی تھی ، لیکن اب بی ایم سی نے اس بات پر سرکاری مہر لگا دی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز