محرم حق اور ایمان کی راہ پر چلنے کی تعلیم دیتا ہے: وسندھرا راجے

Oct 01, 2017 10:07 AM IST | Updated on: Oct 01, 2017 10:07 AM IST

جے پور۔ راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجےنے کہا کہ محرم کے مہینہ سے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے اور یہ مہینہ ہمیں میدان کربلا میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ محترمہ راجے نے عاشورہ سے ایک روز قبل اپنے پیغام میں کہا کہ حق اور ایمان کی راہ پر چلتے ہوئے حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے جو عظیم قربانی دی اس سے ہمیں یہ تعلیم ملتی ہے کہ زندگی میں خواہ کتنی ہی مشکلیں درپیش ہوں ہر شخص کوحق کی راہ پر چلنا چاہئے اور باطل کے آگے کبھی نہیں جھکناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے اس مقدس مہینہ میں ریاست کے سبھی لوگ یہ عزم کریں کہ ہم اپنے ملک کی آن بان اور شان کی حفاظت کےلئے ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔

محرم حق اور ایمان کی راہ پر چلنے کی تعلیم دیتا ہے: وسندھرا راجے

راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز