ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں بن پانے پر سہواگ نے پہلی مرتبہ کھولی زبان ، کہا : سیٹنگ نہیں تھی اسی لئے نہیں بن پایا

Sep 15, 2017 07:34 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 07:34 PM IST

ممبئی: اپنی کھری باتوں اور نکتہ چینی کے لئے مشہور سابق کرکٹر سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے ٹیم انڈیا کا کوچ نہ بننے پر کچھ عرصے بعد اپنا دل کھولتے ہوئے کہا کہ ان کی سیٹنگ نہیں تھی ، اسی لئے کوچ نہیں بن پائے۔ سہواگ کو ٹیم انڈیا کے کوچ عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے مانا جارہا تھا۔ لیکن کپتان وراٹ کوہلی کی پسند روی شاستری ٹیم انڈیا کے نئے کوچ بن گئے۔ سہواگ نے کوچ کے معاملے پر آخر اپنا غبار نکالتے ہوئے کہا کہ دیکھئے میں کوچ اس لئے نہیں بن پایا کیونکہ میری کسی سے بھی سیٹنگ نہیں تھی جو بھی کوچ کا انتخاب کررہے تھے ان سے میری کوئی سیٹنگ نہیں تھی۔

دنیا کے سب سے خطرناک بلے باز و ں میں شمار ہونے والے سہواگ نے انڈیا ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کوچ کے معاملے پر اپنے دل کا راز کھولا۔ سہواگ نے کہا کہ میں نے سوچا ہی نہیں تھا ۔ میرے پاس آفر آیا تھا ، بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری اور ڈاکٹر شری دھر آئے تھے ۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی اور میں نے اس کے لئے وقت مانگا۔ سہواگ نے کہا کہ میں نے وقت لینے کے بعد پھر اس کے لئے درخواست دی۔ وراٹ کوہلی سے بھی میری بات ہوئی تھی۔ وہ یہ بھی کہہ رہے تھے ، تب جاکر میں نے درخواست دی۔ اگرمجھ سے پوچھیں کہ میرا من تھا، تو میری دلچسپی بالکل بھی نہیں تھی۔

ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں بن پانے پر سہواگ نے پہلی مرتبہ کھولی زبان ، کہا : سیٹنگ نہیں تھی اسی لئے نہیں بن پایا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز