وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے گجرات بدلا، اب ملک بدل رہے ہیں: مکیش امبانی

Jan 10, 2017 09:31 PM IST | Updated on: Jan 10, 2017 09:33 PM IST

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے وائبرینٹ گجرات سمٹ میں کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں پہلے گجرات بدلا تھا، اب ملک بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رتن ٹاٹا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور وائبرینٹ سمٹ سے گجرات ملک کو نئی راہ دکھا رہا ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس کو گجرات کا ہونے پر فخر ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا سے ملک کو مضبوطی ملے گی۔ وزیر اعظم مودی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آیا۔ آٹھویں وائبرینٹ گجرات سمٹ میں 110 ممالک کے 6000 سے زیادہ نمائندہ شامل ہو رہے ہیں۔ اس میں 20 ممالک کے سربراہان یا وزرا بھی حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے گجرات بدلا، اب ملک بدل رہے ہیں: مکیش امبانی

اس سمٹ میں فارچیون 500 کمپنیوں کے سی ای او بھی شامل ہوں گے۔ ان میں مکیش امبانی، ان کی بیوی نیتا امبانی اور بیٹے آکاش، بجاج گروپ کے سربراہ راہل بجاج اور ان کے بیٹے سنجیو بجاج، وپرو کے عظیم پریم جی اور ان کے بیٹے رشاد، وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز