Live Results Assembly Elections 2018

سرجیکل اسٹرائک پر بنی پہلی فلم، جاری ہوا ٹریلر، اس انداز میں نظر آئے وکی کوشل

یہ فلم ہندستانی فوج کی تاریخی سرجیکل اسٹرائک پر بنی ہے۔ یہ فلم اگلے سال 11 جنوری کو رلیز ہونے والی ہے۔

Dec 05, 2018 12:13 PM IST | Updated on: Dec 05, 2018 12:17 PM IST

سرجیکل اسٹرائک پر بنی فلم 'اری' کا ٹریلر رلیز کیا جا چکا ہے۔ کافی وقت سے یہ فلم چرچا میں ہے اور جس طرح سے فلم ساز نے پردے پر اس فلم کو لیکر آئے ہیں وہ دیکھنا آپ کیلئے کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ وکہ کوشل اس ٹریل میں بیحد دمدار انداز میں نظر آرہے ہیں۔

وکی کوشل اور یمہ گوتم کی مچ اویٹیڈ فلم اری کا ٹریلر رلیز کردیاگیاہے۔ اس ٹریلر مین وکی کوشل فوج کے کمانڈر کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کیلئے لگتا ہے انہوں نے اپنی باڈی پر کافی کام کیاہے۔ فلم میں ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری کافی کمال کی ہے۔ ان کا ایک ڈائیلاگ ہے کہ "وقت آگیا ہے خون کا بدلہ خون سے لینے کا" اس طرح کے ڈائیلاگ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ اور جوش جگانے کیلئے کافی ہیں۔

سرجیکل اسٹرائک پر بنی پہلی فلم، جاری ہوا ٹریلر، اس انداز میں نظر آئے وکی کوشل

واضح ہو کہ یہ فلم ہندستانی فوج کی تاریخی سرجیکل اسٹرائک پر بنی ہے۔ سال 2016 میں 28۔29 ستمبر کی رات فوج کے جوانوں نے پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس فلم میں وکی کوشل کے علاوہ یامی گوتم ، پریشن راول اور موہت رینا نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال 11 جنوری کو رلیز ہونے والی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز