نہیں رہے بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ، واجپئی کی کابینہ میں بنے تھے وزیر

Apr 27, 2017 12:17 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 12:55 PM IST

ممبئی۔ طویل بیماری کے بعد بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا انتقال ہو گیا۔ وہ 70 سال کے تھے۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کی کابینہ میں وزیر بھی تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ان کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں وہ کافی کمزور اور بیمار نظر آ رہے تھے۔

ونود کھنہ نے بطور ولن فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ حالانکہ ایک وقت انہوں نے اوشو سے متاثر ہوکر ریٹائرمنٹ بھی لے لیا تھا۔ بعد میں انہوں نے پھر واپسی کی۔ ونود کھنہ چار بار پنجاب میں گروداس پورسے رکن پارلیمنٹ رہے۔

نہیں رہے بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ، واجپئی کی کابینہ میں بنے تھے وزیر

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا، "ہم کافی دکھی محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کے ٹھیک ہونے کی امید تھی۔ ' ونود کے ساتھ اسکرین شئیر کر چکے رشی کپور نے امر اکبر انتھونی کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا، 'ہمیشہ مس کریں گے امر'۔ بتا دیں کہ فلم میں ونود نے امر کا رول کیا تھا۔

مشہور فلمیں

ونود کھنہ کو امر اکبر اینتھنی، ہیرا پھیری، چاندنی، دی برننگ ٹرین، مقدر کا سكندر، پرورش، نهلے پہ دہلا، دیاوان اور قربانی جیسی فلموں کے لئے خوب سراہا گیا تھا۔ میرے اپنے، میرا گاؤں میرا دیش، اچانک اور 'ستیہ میو جیتے' ان کی یادگار فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں ہوئی تھی پیدائش

ونود کھنہ کی پیدائش ایک کاروباری فیملی میں 6 اکتوبر، 1946 کو پشاور میں ہوئی تھی۔ 1947 میں ہوئی ہند۔ پاک تقسیم کے بعد ان کا پورا خاندان پشاور سے ممبئی آ گیا تھا۔ ان کے والدین کا نام کملا اور كشن چند کھنہ تھا۔ 1960 کے بعد وہ ناسک کے ایک بورڈنگ اسکول میں پڑھے۔

سیاسی کیریئر

ونود کھنہ 1997 سے چار بار پنجاب کے گروداس پور سے ممبر پارلیمنٹ رہے۔ 2002 میں وہ ثقافت اور سیاحت کی وزارت میں وزیر رہے۔ اس کے بعد وہ وزارت خارجہ میں مملکتی وزیر بنے۔

دو شادیاں چار بچے

ونود کی پہلی شادی 1971 میں گيتانجلی سے ہوئی تھی۔ پہلی شادی سے دو بیٹے راہل کھنہ اور اکشے کھنہ ہیں۔ اوشو کے مرید بننے کے بعد خاندان سے دوری بن گئی اور ان کی پہلی شادی ٹوٹ گئی۔ پھر انہوں نے 1990 میں کویتا سے شادی کی۔ دوسری شادی سے ان کے ایک بیٹا ساکشی اور ایک بیٹی شردھا ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز