شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑا ، وراٹ کوہلی بنے ملک کے سب سے مہنگے سلیبریٹی برانڈ

کرکٹ کے پچ پر روز نئے ریکارڈ بنانے والے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی ملک کے سب سے مہنگے سلیبرٹی برانڈ بن گئے ہیں اور انہوں نے بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے

Dec 20, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 11:33 PM IST

ممبئی: کرکٹ کے پچ پر روز نئے ریکارڈ بنانے والے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی ملک کے سب سے مہنگے سلیبرٹی برانڈ بن گئے ہیں اور انہوں نے بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اس فہرست میں بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو 15 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ مجموعی طور پرٹاپ 15 سلیبرٹیز کی کل ویلیو 17.2 کروڑ ڈالر ہے۔ وراٹ اس فہرس تمیں ٹاپ پر ہیں۔ ان کی برانڈ ویلیو 14.4 کروڑ ڈالر ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان 106ملین ڈالر، دیپیکا پاڈوکون 93 ملین ڈالر، اکشے کمار 47 ملین ڈالر اور رن ویر سنگھ 42ملین ڈالر کا نام ہے۔

بین الاقوامی اور کارپوریٹ دنیا میں مالیاتی مشاورت دینے والی کمپنی ڈف اینڈ فیلپس نے ہندوستان میں سلیبریٹی برانڈ ویلو کے اپین سالانہ سروے کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا ہے۔ رائز آف دی ملینےئلس ۔ انڈیاز موسٹ ویلوایبل سلیبریٹی برانڈس کے عنوان کے تحت جاری رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ سلیبریٹی برانڈ شاہ رخ خان کی جگہ لے لی ہے۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی اس فہرست میں چوٹی کی رینکنگ حاصل کی ہے۔

شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑا ، وراٹ کوہلی بنے ملک کے سب سے مہنگے سلیبریٹی برانڈ

اس فہرست میں شامل ہونے والوں میں ورون دھون(دسویں مقام) او رپی وی سندھو(پندرہویں مقام) پر ہیں۔ فہرست میں نئی شامل ہوئیں پی وی سندھو 15 ویں مقام پر ہیں جو اولمپک اور عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے علاوہ حال ہی میں ممبئی ورلڈ سپر سیریز فائنل میں بھی چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز