مودی کے وزیر کا الزام ، کوہلی اور یوراج نے فکس کیا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل

Jul 02, 2017 02:56 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 02:56 PM IST

وڈوڑرہ : مودی کابینہ میں شامل مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ فکس ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی، آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے علاوہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف فائنل میچ کو فکس کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے اس معاملہ میں جانچ کا بھی مطالبہ کیا ۔

خیال رہے کہ ہندوستان کو 18 جون کو فائنل میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلہ میں 180 رنز سے شکست دیدی تھی۔ یہ آئی سی سی کے کسی بھی فائنل میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت تھی۔

مودی کے وزیر کا الزام ، کوہلی اور یوراج نے فکس کیا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل

اٹھاولے نے صحافیوں سے کہا کہ 'کوچ انیل کمبلے، کوہلی اور یوراج سنگھ اور باقی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کی تھی، ان کی طرح شاندار کھلاڑیوں کے رہتے ہوئے ہم پاکستان جیسی ٹیم سے کس طرح ہار سکتے ہیں؟ ' اٹھاولے نے کہا کہ 'انہوں نے ٹورنامنٹ میں کئی سنچریاں لگائیں ۔ فائنل میں انہیں کیا ہو گیا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ہارنے کے لئے کھیل رہے تھے، ایسا لگتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا، میں اس کی جانچ کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ساتھ ہی ساتھ مرکزی وزیر نے کہا کہ 'جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، انہیں باہر کیا جانا چاہئے اور دلت سماج کے کرکٹ کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے، میں کرکٹ کے علاوہ باقی دیگر کھیلوں میں 25 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز