کوہلی کا اشارہ ، ہاردک پانڈیا کا متبادل ہو سکتا ہے یہ کھلاڑی ، جنوبی افریقہ دورہ میں بھی جگہ ملنے کا امکان

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم میں شامل کئے گئے تمل ناڈو کے آل راؤنڈر وجے شنکر کو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا بہترین متبادل بتاتے ہوئے انہیں غیر ملکی دوروں پر ٹیم کا حصہ بنانے کے اشارے دیئے ہیں۔

Nov 23, 2017 08:18 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 08:18 PM IST

ناگپور: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم میں شامل کئے گئے تمل ناڈو کے آل راؤنڈر وجے شنکر کو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا بہترین متبادل بتاتے ہوئے انہیں غیر ملکی دوروں پر ٹیم کا حصہ بنانے کے اشارے دیئے ہیں۔ وراٹ نے جمعرات کو یہاں دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ شنکر مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں اور اس لئے انہیں ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ہمیں ایک اور آل راؤنڈ رکی ٹیم میں ضرورت ہے، جس میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ میڈیم پیس بولنگ کی اہلیت ہو اور ہم اس پر غور کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو لے کر کہا کہ یقینی طور پر ہاردک ہماری پہلی پسند ہے لیکن ہمیں آگے کے لیے ایسے اور کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے جن میں اس طرح کی صلاحیت ہو۔ہم اس طرح کے کھلاڑیوں پر زیادہ کام کرسکتے ہیں، اور یہ ہمارے لئے غیر ملکی دوروں پر آل راؤنڈر کا بہتر متبادل ہوسکتا ہے۔

کوہلی کا اشارہ ، ہاردک پانڈیا کا متبادل ہو سکتا ہے یہ کھلاڑی ، جنوبی افریقہ دورہ میں بھی جگہ ملنے کا امکان

سری لنکا کے خلاف موجودہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آل راؤنڈر پانڈیا رضاکارانہ طور پر ہی آرام کے لیے باہر ہیں اور شنکر کو فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان وراٹ نے اشارہ دیا کہ شنکر جنوبی افریقہ کے دورے پر قومی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔وراٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد انہیں ہندستانی ٹیم اور اس کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کریں اور اس کے بعد اپنے کھیل پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ ایک بہتر بین الاقوامی کرکٹر بن سکیں ۔

تمل ناڈو کے رنجی کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی کچھ میچوں میں کھیل چکے ہیں لیکن گھریلو کرکٹ اور گزشتہ کافی عرصے سے ہندستان اے ٹیم میں ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کی بدولت سلیکٹرز نے انہیں سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ہندستانی کپتان نے کہا کہ شنکر بہترین اور منظم کھلاڑی ہیں اس کے علاوہ وہ اچھے فیلڈر بھی هیں اور 10 سے 12 اوور بھی کرا سکتے ہیں۔بیٹنگ کے ساتھ ان کی کارکردگی اچھی رہی اور اس کی وجہ سے انہوں نے ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز