پنجاب بلدیاتی انتخابات : دھند کے درمیان تین شہر کارپوریشنز اور 29 شہر کونسلوں کیلئے پولنگ شروع

پنجاب میں آج دھند کے درمیان تین شہر کارپوریشنز اور 29 شہر کونسلوں کے لئے صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہوئی اور صبح دس بجے تک 11 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

Dec 17, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 01:48 PM IST

جالندھر: پنجاب میں آج دھند کے درمیان تین شہر کارپوریشنز اور 29 شہر کونسلوں کے لئے صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہوئی اور صبح دس بجے تک 11 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ پنجاب میں امرتسر، جالندھر، پٹیالہ میونسپل کے 225 وارڈوں اور 29 میونسپل کونسلوں اور شہر پنچایتوں کے 327 وارڈوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ انتخابات میں حکمراں کانگریس، عام آدمی پارٹی (آپ) اور شرومنی اکالی دل -بی جے پی اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ لدھیانہ میں ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ نہیں ہونے کی وجہ سے پولنگ نہیں ہو رہی ہے۔

جالندھر میں 80 وارڈوں سے 305 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ووٹنگ میں 2،68،909 ووٹر اپنے حق رائےدہی کا استعمال کریں گے۔ان میں 1،39،695 مرد جبکہ 1،29،214 خواتین ہیں۔ ریاست میں کل 873 پولنگ اسٹیشن اور 1938 پولنگ بوتھ بناے گئے ہیں۔ امرتسر میونسپل 85 وارڈوں کے لئے 413، جالندھر کارپوریشن میں 80 وارڈوں کے لئے 305 امیدوار میدان میں ہیں۔ شہر کارپوریشنز کے لئے 728 پولنگ بوتھوں کو حساس اور 167 کو حساس ترین قرار د یا گیا ہے۔

پنجاب بلدیاتی انتخابات : دھند کے درمیان تین شہر کارپوریشنز اور 29 شہر کونسلوں کیلئے پولنگ شروع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز