گجرات اسمبلی الیکشن میں پہلی بار وی وی پیٹ کا کیا جائے گا استعمال

احمد آباد۔ گجرات میں پہلی بارسبھی پولنگ بوتھوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کی بجائے ووٹر ویریفائڈ پیپرآڈٹ ٹریل ( وی وی پیٹ) کا استعمال کیا جائے گا۔

Sep 30, 2017 06:25 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 06:25 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں پہلی بارسبھی پولنگ بوتھوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )  کی بجائے ووٹر ویریفائڈ پیپرآڈٹ ٹریل ( وی وی پیٹ) کا استعمال کیا جائے گا۔ ووٹر اپنا ووٹ دینے کے بعد سات سیکنڈ تک وی وی پیٹ کے ڈسپلے پر پرچی کو دیکھ سکیں گے ۔ بعد میں یہ پرچی ساتھ لگے باکس میں گر جائے گی۔ گجرات کے چیف الیکشن آفیسر بی بی سیوین نے جمعرات کو وی وی پیٹ کا پہلا ڈیمو دکھانے کے لئے  گاندھی نگر میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گجرات کے چیف الیکشن آفیسر بی بی سیوین نے کہا کہ گجرات اسمبلی الیکشن میں میں پہلی بار وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا ۔ ووٹر جیسے ہی ووٹ ڈالے گا، ویسے ہی اس میں سے ایک  بیپ کی آواز آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی وی وی پیٹ کے ڈسپلے پر ایک پرچی نظر آئے گی۔ اس پر ووٹر نے جس امیدوار یا سیاسی پارٹی یا  نوٹا کو ووٹ دیا ہے اس کی نشانی چھپی ہوئی دکھائی دے گی۔ جس سے  ووٹ ڈالنے والے کو پتہ چل سکے گا کہ اس نے جس کو ووٹ دیا ہے، اس کا ووٹ اسی کو ملا ہے۔ وی وی پیٹ کی جانکاری تمام اضلاع  کے ایک ایک گاؤں میں جلد ہی شروع کی جائے گی۔

گجرات اسمبلی الیکشن میں پہلی بار وی وی پیٹ کا  کیا جائے گا استعمال

دراصل ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ یا سافٹ وئیرکے ذریعے ووٹوں کو گڑبڑی کرنے کے بارے میں کئی سیاسی پارٹیوں اورمختلف تنظیموں نےشکایت کی تھی ۔ ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو اس لئے  وی وی پیٹ کا اس سال الیکشن میں استعمال کرنے کی پہل کی جائے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز