نیرو مودی اور اس کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

Jun 12, 2018 08:55 PM IST | Updated on: Jun 12, 2018 08:57 PM IST

ممئی کی ایک خصوصی عدالت نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی ) سے متعلقہ 13,000 کروڑ روپیے سے زیادہ گھپلہ کے معاملہ میں ہیرا کاروباری نیرو مودی اور اس کے اہل خانہ کےخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں۔ عدالت نے انفوسمنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے گزشتہ ماہ دائر کی گئی چارج شیل پر غور کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

پی ایم ایل اے جج سلمان آزمی نے نیرو مودی اور 10 دیگر کےخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے۔ آی ڈی نے گزشتہ ماہ نیرو مودی اور ان کے والد دیپک مودی ، بہن پوروی مہتا، بہنوئی مہنک مہتا، بھائی نیشل مودی اور ایک دوسرے رشتہ دار نہال مودی اور 23 لوگوں کے خلاف پی این بی سے متعلقہ میں 12,000 صفحہ کی چارج شیٹ دائر کی تھی۔ایجنسی نے ملزمین کے خلاف معاملہ میں ہندوستانی آئی پی سی اور پی ایم ایل اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

نیرو مودی اور اس کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

نیورمودی

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز