آکولہ میں انوکھا جشن ، وہاٹس ایپ گروپ کے تین سال مکمل ہونے پر ادبی پروگرام کا انعقاد

Mar 29, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 11:17 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے آکولہ میں ایک ایسا جشن منایا گیا ، جو اپنے آپ میں کافی انوکھا پن رکھتا ہے اور یہ جشن مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملک بھر موضوع بحث بن گیا ہے۔ یہاں وہاٹس ایپ گروپ دبستان برار کے تین سال مکمل ہونے پر جشن کا انعقاد کیا گیا ۔

دراصل مہاراشٹرکے علاقہ برار میں دبستان برار نامی وہاٹس ایپ ادبی گروپ گزشتہ تین سالوں سے لوگوں کو ادبی معلومات فراہم کررہا ہے اور اس وہاٹس ایپ ادبی گروپ کے تین سال مکمل ہونے پر آکولہ میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔

آکولہ میں انوکھا جشن ، وہاٹس ایپ گروپ کے تین سال مکمل ہونے پر ادبی پروگرام کا انعقاد

دبستان برار کے اس جشن میں علاقہ برار کے پانچوں اضلاع کے ادبا، شعرا، نثرنگار، مصنف، مورخین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرعلاقہ برار کی ادبی کتابوں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس وہاٹس ایپ گروپ میں دو سو سے زائد ممبران ہیں اوریہ گروپ علاقہ برار میں اردو ادب سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز