بیوی نے کی خود کشی، لاش کو کار میں 8 گھنٹے تک لے کر گھومتا رہا شوہر

ممبئی پولیس نے جمعرات کے روز ایک 28 سالہ شخص کو اپنی بیوی کی خود کشی کا ذمہ دار مان کر گرفتار کر لیا۔

Jun 22, 2018 10:23 AM IST | Updated on: Jun 22, 2018 10:59 AM IST

ممبئی پولیس نے جمعرات کو ایک 28 سالہ شخص کو اپنی بیوی کی خود کشی کا ذمہ دار مان کر گرفتار کر لیا۔ ملزم شخص اپنی بیوی کی لاش کو لے کر قریب آٹھ گھنٹے تک یہاں سے وہاں گھومتا رہا۔ واضح ہو کہ حادثہ 6 جون کا ہے جب اندھیری میں رہنے والا سوکلارام پروہت اپنے گھر تقریبا 1:30 پر پہنچا تو اسے اس کی بیوی پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ وہ شخص فوری طور پر بیوی کو لے کر اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال نے پروہت کو بیوی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے لئے کسی سرکاری اسپتال میں لے جانے کو کہا۔

لیکن وہ بیوی کی لاش دوسرے اسپتال لے گیا۔ وہاں بھی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  مذکورہ شخص نے بیوی کی لاش کو بوریولی میں دفن کرنے کے بارے میں سوچا۔ دفن کے لئے جا رہا شخص راستہ بدل کر لاش کو کاندیولی کے شدابدی اسپتال لے گیا۔ وہاں کچھ دیر بعد اسپتال انتظامیہ نے ہی پولیس کو اطلاع دے دی۔

بیوی نے کی خود کشی، لاش کو کار میں 8 گھنٹے تک لے کر گھومتا رہا شوہر

علامتی تصویر

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ حادثہ بتا کر معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ شخص اپنی بیوی سے خوش نہیں تھا کیوں کہ وہ ماں نہیں بن پا رہی تھی۔ اسی کی بنیاد پر پولیس نے خود کشی کا دباو بنانے کا الزام مان کر اس کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
Loading...

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز