بیوی سے زبردستی اسپرم لے کر بیچتا تھا شوہر، انکار کرنے پر دیدیا طلاق

خاتون نے اس سلسلہ میں احمدآباد کے سرخیز پولیس تھانہ میں کیس درج کروایا ہے ۔ فی الحال پولیس کیس کی چھان بین کررہی ہے ۔

Aug 08, 2018 02:57 PM IST | Updated on: Aug 08, 2018 02:57 PM IST

گجرات میں ایک شوہر کی شرمناک حرکت نے میاں بیوی کے پاک رشتہ کو ناپاک کردیا ہے ۔ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر اس کا اسپرم ( منی ) بیچتا تھا ، مگر جب ایک دن اس نے اسپرم دینے سے منع کردیا تو شوہر نے اس کو طلاق دیدیا ۔ یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا ہے ۔ خاتون نے اس سلسلہ میں احمدآباد کے سرخیز پولیس تھانہ میں کیس درج کروایا ہے ۔ فی الحال پولیس کیس کی چھان بین کررہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد سےہی شوہر اپنی بیوی پر مائیکہ سے پیسے لانے کیلئے دباو ڈالتا تھا ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ کئی مرتبہ اپنے مائیکے سے پیسہ بھی لائی ، مگر والدہ کی موت کے بعد جب شوہر نے اس کو اپنے بھائی سے پیسہ مانگنے کیلئے کہا ، تو کیا اس نے انکار کردیا ، جس کے بعد شوہر نے بیوی کا نطفہ بیچنے کا دھندا شروع کردیا اور متاثرہ خاتون سے زبردستی اسپرم لے کر اس کو بیچتا تھا ۔

بیوی سے زبردستی اسپرم لے کر بیچتا تھا شوہر، انکار کرنے پر دیدیا طلاق

علامتی تصویر

مگر جب ایک دن خاتون نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپرم دینے سے انکار کردیا تو شوہر نے طلاق کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروالئے ، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے عمان میں تعلیم حاصل کی ہے اور سال 2010 میں وہ ہندوستان میں رہنے کیلئے آگئی تھی ۔ اس کے بعد اہل خانہ نے اس کی شادی افضل خان نام کے ایک شخص سے کردی تھی ۔ افضل اس وقت بے روزگار تھا ۔ متاثرہ خاتون کے پاس دو بچے بھی ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز