جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام اورنگ آباد میں خواتین کے لیے کرئیر گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد

خواتین کو عملی زندگی میں خود کفیل بنانا موجودہ دور کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ خود خواتین بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے بیتاب ہیں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کوئی مناسب رہنمائی نہیں ملتی

Nov 09, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 10:51 PM IST

اورنگ آباد: خواتین کو عملی زندگی میں خود کفیل بنانا موجودہ دور کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ خود خواتین بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے بیتاب ہیں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کوئی مناسب رہنمائی نہیں ملتی ۔ اسی کمی کو دور کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی خواتین سیل نے کیرئر گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد کیا ،جس کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ۔

ورکشاپ میں ماہرین نے خواتین سے متعلق سرکاری اسکیمات، تعلیمی اسکیمات اورصنعتی اسکیمات پرمفصل روشنی ڈالی ۔ مختلف سیشن میں دن بھر چلے اس ورکشاپ میں خواتین کا انہماک اورجستجو قابل دید تھی ۔ کالج طالبات اور صنعتی دنیا میں قدم جمانے کی خواہش مند خواتین نے بھی اس ورکشاپ سے استفادہ کیا ۔

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام اورنگ آباد میں خواتین کے لیے کرئیر گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت کی ہیلتھ آفیسر میگھا جگداڑے نے صحت، پرو فیسر ایم اے بصیر نے تعلیمی اسکیمات اور ڈی آئی سی کے ڈسٹرکٹ آفیسر دلیپ گورولوار نے صنعتی اسکیمات پر روشنی ڈالی ۔ ورکشاپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کو توقع سے کئی گنا زیادہ کامیابی ملی ۔ مستقبل میں وہ بڑے پیمانے پر ایسے ورک شاپ کا انعقاد کریں گے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز