خواجہ اجمیری کے 805 ویں عرس کے موقع پر درگاہ میں نماز کیلئے پہلی مرتبہ خواتین کوریڈور کی تعمیر

راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کے 805 ویں عرس کے دوران پہلی بار خواتین کونماز ادا کرنے کیلئے کوریڈور بنایا گیا ہے۔

Mar 26, 2017 04:28 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 04:28 PM IST

اجمیر: راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کے 805 ویں عرس کے دوران پہلی بار خواتین کونماز ادا کرنے کیلئے کوریڈور بنایا گیا ہے۔ مرکزی اقلیتی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جان عالم نے آج یہاں درگاہ میں تیار کرائے گئے خواتین نماز کوریڈور کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پروٹوکول میں اجمیر پہنچے عالم نے عرس کی تیاریوں اور درگاہ کے احاطہ کا معائنہ کرکے ناظم کو ضروری ہدایت دیئے۔

انہوں نے درگاہ کمیٹی کے نایاب صدر جاوید پاریکھ ممبئی کی جانب سےتیار کرائے گئے خواتین نماز کوریڈور کا بھی معائنہ کیا۔ یہ درگاہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین کی نماز کیلئے الگ سے جگہ مقرر کی گئی ہے۔ اس وقت عرس میں مسلم خواتین اس خصوصی جگہ کا فائدہ اٹھا سکیں گی۔

خواجہ اجمیری کے 805 ویں عرس کے موقع پر درگاہ میں نماز کیلئے پہلی مرتبہ خواتین کوریڈور کی تعمیر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز