پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے لئے محکمہ تعلیم نے کیا ورک شاپ کا انعقاد

Jul 11, 2017 09:06 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 09:06 PM IST

 ناندیڑ۔ پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت پہلی سے دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ اس سال بھی یہ اسکالرشپ اسکیم کےتحت درخواستیں داخل کرنےکا سلسلہ 01 جون سے شروع ہوچکا ہے اور31 اگست 2017 تک جاری رہے گا ۔ لیکن صحیح معلومات نہ ہونے سے بڑی تعداد میں طلبا ایسی اسکیموں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اسی کو پیش نظر رکھ کر ناندیڑ میں ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم نے ورک شاپ کے ذریعے تعلیمی اداروں کے صدر مدرسین کو اسکالر شپ فارم کو پر کرنے کے متعلق تمام جانکاری دی ۔

 اسکالرشپ کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کی جا رہی ہیں ۔ ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اس سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں کے صدرمدرسین کی رہنمائی کیلئے ضلع پنچایت سمیتی دفتر میں ایک روزہ ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں شہر کے تقریباً تمام اسکولوں کے صدرمدرسین نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے دوران آن لائن اسکالرشپ فارم داخل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل رہنمائی کی گئی، ساتھ ہی اس معاملے میں پیش آنے والی مشکلات کو بھی حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے لئے محکمہ تعلیم نے کیا ورک شاپ کا انعقاد

ری کمنڈیڈ اسٹوریز