جے پور میں منعقدہ ورکشاپ میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر اظہار تشویش

جئے پور۔ اقلیتی کمیشن کی جانب سے جئے پورمیں یک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

Sep 23, 2017 07:28 PM IST | Updated on: Sep 23, 2017 07:28 PM IST

جئے پور۔ اقلیتی کمیشن کی جانب سے جئے پورمیں یک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اندرا گاندھی پنچائتی راج بھون میں منعقد اس ورک شاپ کا موضوع تھا ’’  ایجوکیشن امپاورمنٹ ان  مائنارٹی ۔ چیلینجز اینڈ اپرچیونٹیز ‘‘ ۔ اس ورک شاپ میں پوری ریاست سے اقلیتی تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جسبیر سنگھ  سبھی سے مخاطب ہوئے ۔

اس دوران قومی اقلیتی کمیشن کے ممبر بلتیج مان سنگھ اور نیشنل کمیشن فار مائنیورٹی ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کی ممبر ڈاکٹر ناہید عابدی موجود رہیں۔ ریاست کے اقلیتی معاملات کے منسٹر ارون چترویدی نے ورک شاپ کا افتتاح کیا۔  ورک شاپ میں شریک تمام لوگوں نے اقلیتی طبقے میں تعلیم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پروگرام میں جسبیر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی  اقلیتوں کی تعلیم کو لیکر کافی فکرمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں عیسائی طبقے سے سیکھنے کی ضرورت ہے، جس نے سماج کی تعلیم کے لیے  جیسے مثالی ادارے ملک میں انہوں قائم کیے ہیں، ویسے ہی دیگر بھی قائم کریں۔ ورکشاپ میں اس پر سب سے زیادہ فکر جتائی گئی کہ اقلیتوں میں سب سے کم تعلیم مسلمانوں میں ہے، اس لئے مسلم ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

جے پور میں منعقدہ ورکشاپ میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر اظہار تشویش

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز