سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کرنےوالی اداکارہ زرنی خان نے اپنی سابق مینیجر انجلی اتھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی مینیجر نے پیسوں کے تنازعہ کو لیکر ان کے خلاف قابل اعتراض لفظ کہے۔ جس کے چلتے اداکارہ نے اپنے وکیل کے ساتھ جمعرات کو شام کھار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا ہے۔
اسپاٹ بوائے میں چھپی خبرکے مطابق ملزم مینیجر 3۔4مہینے زرین کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ تنازعہ کے دوران دونوں کے درمیان میسیج میں بات چیت ہوئی۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان: فائل فوٹو
زرین خان کا الزام ہے کہ ایک میسیج میں ان کی مینیجر نے غلط زبان کا استعمال کیا اور انہیں قابل اعتراض الفظ کہے۔ حالانکہ پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ زرین خان کے دئے ہوئے سارے ثبوتوں کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ معاملہ آئی پی سی کی دفعہ 509 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔