کام کی بات: سیف (محفوظ) سیکس کا کیا مطلب ہے؟

محفوظ سیکس کا کیا ملب ہے، یہ بہت اہم سوال ہے۔ تحفظ کو دو طریقوں سے سمجھا جانا چاہئے۔ ایک تو ایسا محفوظ سیکس، جو حمل (پریگنینسی) سے بچائو کرے اور دوسرا ہے وہ طریقہ جو سیکسوئلی ٹرانسمیٹیڈ ڈیجیج (ایس ٹی ڈی) یعینی جنسی تعلقات کے سبب ہونے والی بیماریوں سے بچائو کریں، جیسے ایچ آئی وی، ایڈس، سلفس وغیرہ۔

May 18, 2018 12:09 AM IST | Updated on: May 18, 2018 12:09 AM IST

سوال: اکثرڈاکٹر سیف (محفوظ) سیکس کی بات کرتے ہیں۔ سیف سیکس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ سیکس محفوظ، اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

سیکسالوجسٹ ڈاکٹر پارس شاہ

کام کی بات: سیف (محفوظ) سیکس کا کیا مطلب ہے؟

جواب: یہ بہت اہم سوال ہے۔ محفوظ سیکس کیا ہوتا ہے؟ تحفظ کو دو طریقوں سے سمجھا جانا چاہئے۔ ایک تو ایسا محفوظ سیکس، جو حمل (پریگنینسی) سے بچائو کرے اور دوسرا ہے وہ طریقہ جو سیکسوئلی ٹرانسمیٹیڈ ڈیجیج (ایس ٹی ڈی) یعینی جنسی تعلقات کے سبب ہونے والی بیماریوں سے بچائو کریں، جیسے ایچ آئی وی، ایڈس، سلفس وغیرہ۔ محفوظ سیکس کے لئے کون سا طریقہ اپنانا چاہئے، یہ جنسی تعلقات کی آپ کی نوعیت اور ضرورت پر منحصر کرتا ہے۔

سیکس کا محفوظ ہونا بہت ضروری ہے۔ غیر محفوظ سیکس کے سبب پریگننسی (حمل) سے لے کر جنس سے متعلق بیماریاں تک ہونے کا خطرہ  رہتا ہے۔ ا س سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سیکورٹی کی ضرورت کو سمجھیں اور سیکورٹی کے علاج کے بارے میں جانتے ہوں۔

جیسے اگر آپ مونوگیمی کا استعمال کررہے ہیں یعنی کہ آپ کے ایک ہی شخص کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کے لئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی اسقاط حمل گولیوں کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی ایک اولاد ہے تو آپ کی خاتون ساتھی کاپر ٹی بھی لگوا سکتی ہے۔ ان سبھی طریقوں کو اپنا کر حمل کے امکانات کو کم کیاجاسکتا ہے۔

اگر آپ کے ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں یا الگ الگ وقت میں رہے ہیں تو اسقاط حمل کی گولیاں اور کاپر ٹی کافی نہیں ہے۔ پھر آپ کو کنڈوم کا ہی استعمال کرنا چاہئے، اس سے ایس ٹی ڈی سے بچائو ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ حمل سے بچائو کا ایک اور طریقہ ہے، لیکن وہ 100 فیصدی محفوظ نہیں ہے۔ وہ ہے، مہینہ کے ان دنوں میں سیکس کرنا، جب خاتون میں حاملہ ہونے کا امکان سب سے کم ہوتا ہے۔ پیریڈ (ماہواری) آنے کے پہلے دن سے لے کر دسویں دن تک کا وقت سرد نہیں مانا جاتا۔ اس دوران حمل کے امکانات سب سے کم ہوتی ہے۔ 12 ویں دن سے لے کر 18 ویں دن تک حمل کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے اگر اس وقت کے مطابق تعلقات بنائے جائیں تو حمل کا امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن یا د رکھئے، یہ 100 فیصدی محفوظ نہیں ہے۔

اس لئے کہا جاتا ہے کہ کنڈوم سب سے موثر علاج ہے۔ یہ حمل سے لے کر سیکسوئلی ٹانسمیٹیڈ ڈیجیج تک سے بچاو کرتا ہے۔

 

۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔

اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں ای میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔ 

Ask.life@nw18.com

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز