گرین فیل ٹاور میں لگی آگ کی وجوہات کی تحقیقات ہو گی: ٹریسا مے

Jun 15, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 03:17 PM IST

لندن۔  برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے مرکزی لندن میں واقع 24 منزلہ گرین فیل ٹاور میں کل لگی شدید آگ کی مکمل جانچ کرانے کی یقین دہانی کی ہے۔ اس کثیرمنزلہ عمارت میں لگی شدید آگ میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم ٹریسا مے نے اس واقعہ میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی هونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی ،جس سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔

محترمہ ٹریسا نے کہا،’’گرین فیل ٹاور ممکن حد تک محفوظ ہے اور اس میں آگ لگنا واقعی تشویش ناک ہے۔ اس حادثے کی مکمل جانچ ہوگی جس سے پتہ لگ سکے کہ کہاں چوک ہو گئی۔ کون کون سے ضروری اقدامات کرنے ضروری تھے اور نہیں کئے گئے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ حادثے کے بعد محترمہ ٹریسا نے ہنگامی خدمات کے سلسلے میں فائر بریگیڈ امور کے وزیر نک ہرڈ کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

گرین فیل ٹاور میں لگی آگ کی وجوہات کی تحقیقات ہو گی: ٹریسا مے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز