نیویارک میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کروں گا: نتن یاہو

Sep 11, 2017 02:47 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 02:47 PM IST

یروشلم۔  اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ وہ اس ماہ کے اختتام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔ مسٹر یاہو نے لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل  صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ مسٹر نتن یاہو نے کہا، " میں میکسیکو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے لئے نیویارک جاؤں گا جہاں میں اپنے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔" مسٹر یاہو اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت ارجنٹینا جائیں گے۔ نیو یارک جانے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کولمبیا اور میکسیکو بھی جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے ۔مسٹر یاہو 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک دونوں رہنماوں کے ممکنہ ملاقات کی بابت کسی طرح کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

نیویارک میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کروں گا: نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی فائل فوٹو۔ رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز