امریکہ میں پھر مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی ، سفید فام خاتون نے چینخ کرکہا : کاش تمہیں یہاں آنے نہیں دئے ہوتے

May 09, 2017 09:44 AM IST | Updated on: May 09, 2017 09:44 AM IST

واشنگٹن: امریکہ میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ورجینیا کے ایک اسٹور میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سفید فام خاتون نے اسے برا بھلا کہا ۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین نے بتایا کہ ایک سفید فام خاتون اس پر چلائی اور کہا کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دئے  ہوتے ۔ اس نے مزید کہا کہ اب براک اوباما اوول آفس میں نہیں ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ورجینیا کی ایک دکان میں مسلم خاتون نے ایک خریدار کو اپنے سے آگے آنے دیا ۔ دونوں خاتون کیش کی لائن میں کھڑی تھیں ۔ ایک مقامی ٹی وی چینل نے بتایا کہ فیس بک پر وائرل اس ویڈیو میں ایک نامعلوم عورت سامنے آتی ہے اور ایک مسلمان خریدار کو کہتی ہے کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دئے ہوتے ۔  كميڈين جیریمی میك لیلان نے ہفتہ کو اس ویڈیو کو فیس بک پر پوسٹ کیا تھا ۔ اس واقعہ کی گواہ ایک اور مسلمان عورت جیریمی کی دوست ہے۔

امریکہ میں پھر مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی ، سفید فام خاتون نے چینخ کرکہا : کاش تمہیں یہاں آنے نہیں دئے ہوتے

جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتا ہے ، ایک سفید فام خاتون مسلم خاتون کو گونگی بتاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس پر مسلم خاتون نے کہا کہ مجھے آپ کو میرے آگے نہیں جانے دینا چاہیے تھا ۔ اس کے بعد بدسلوکی کرنے والی عورت کہتی ہے کہ کاش وہ تمہیں اس ملک میں آنے نہیں دیتے ۔  اس پر مسلم خاتون کہتی ہے کہ معاف کیجئے گا ، میں یہیں پیدا ہوئی ہوں ۔

اس پر سفید فام خاتون کہتی ہے کہ اوہ تو آپ یہاں پیدا ہوئی ہیں ، اب اوباما صدر نہیں ہیں ۔ اس پر مسلم خاتون کہتی ہے کہ کاش وہ ہوتے ۔ سفید فام خاتون کہتی ہے کہ وہ چلے گئے ، وہ مستقبل میں جیل بھی جا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد خاتون کیمرے سے باہر ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد اس واقعہ کا ویڈیو بنا رہی عورت کہتی ہے کہ تم کچھ پاگل لگ رہی ہو ، تمہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے ۔ غور طلب ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کے معاملے بڑھ گئے ہیں ۔ رنگ اور تارکین وطن پر امریکہ میں نسل پرستی پر مبنی تبصرہ سے لے کر جان لیوا حملے تک ہوئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز