نوٹ بندی کا اثر، عالمی بینک کی رپورٹ میں ہندوستان کی شرح ترقی میں کٹوتی

Jan 11, 2017 10:07 PM IST | Updated on: Jan 11, 2017 10:09 PM IST

واشنگٹن: عالمی بینک نے سال 2016 اور سال 2017 کے لئے ہندوستان کی شرح ترقی کم کر دی ہے۔ عالمی بینک نے اپنی 'گلوبل اکنامک پروسپیكٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2016 میں ہندوستان کی شرح ترقی سات فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔گزشتہ سال جون میں جاری کی جانے والی پیشگوئی میں عالمی بینک نے ہندوستان کی شرح ترقی 7.6 فیصد رہنے کی بات کہی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنا بھی اس میں ایک عنصر رہا ہے۔

عالمی بینک نے سال 2017 کے لئے بھی ہندوستانی کی شرح ترقی 7.7 فیصد سے کم کرکے 7.6 فیصد کر دی ہے۔ سال 2018 اور 2019 کے لئے اس نے ہندوستانی معیشت کے 7.8 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔

نوٹ بندی کا اثر، عالمی بینک کی رپورٹ میں ہندوستان کی شرح ترقی میں کٹوتی

عالمی بینک نے کہا ہے کہ چین کی شرح ترقی گزشتہ سال 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے جو اس سال کم ہو کر 6.5 فیصد رہ جائے گی۔سال 2018 اور 2019 میں چین کی ترقی کی شرح 6.3 فیصد رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ ہندوستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی اصلاحات کی کوششوں سے گھریلو سپلائی کی روکاوٹیں دور ہوں گی جس سے سال 2018 میں شرح ترقی ڑھ کر 7.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز