سعودی عرب اور ایران میں لفظی جنگ تیز ، دنیا سعودی ولی عہد کے نادان بیانات کو اہمیت نہیں دیتی

Nov 25, 2017 09:38 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 09:38 PM IST

تہران : ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے ۔ اب ایران نے محمد بن سلمان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے بیانات کو دنیا میں کوئی بھی اہمیت نہیں دیتا ہے ۔ محمد بن سلمان خطے کے مشہور آمروں کے ساتھ جو ہوا ہے ، اس کے بارے میں سوچیں۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان جاری کرکے یہ باتیں کہی ہیں ۔ انہوں نے محمد بن سلمان کی جانب ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کو 'مشرقِ وسطیٰ کے نیا ہٹلر کہنے کے جواب میں یہ بیان جاری کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مہم جو سعودی شہزادے کی غلطیوں کے باعث مشکلات پیدا ہوئی ہیں اور ان غلطیوں میں تازہ ترین لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سکینڈل ہے۔

سعودی عرب اور ایران میں لفظی جنگ تیز ، دنیا سعودی ولی عہد کے نادان بیانات کو اہمیت نہیں دیتی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'میں ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں خطے کے مشہور آمروں کی قسمت کے بارے میں سوچیں اور غور کریں کیونکہ اب وہ ان کی پولیسیوں اور رویوں کو اپنا رول ماڈل بنا رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے یورپ سے سیکھا ہے کہ خوشامدانہ پالیسی کام نہیں کرتی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے نئے ہٹلر مشرقِ وسطیٰ میں وہ دہرائیں جو ہٹلر نے یورپ میں کیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز