جنسی تعلقات بناتے وقت دم گھٹنے سے ہوئی تھی گرل فرینڈ کی موت ، بوائے فرینڈ کے خلاف کیس درج

پولیس نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں گزشتہ سال اپنی معشوقہ کی غیر ارادتا قتل کے سلسلے میں 23 سال کے کے اسرائیلی شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Jul 04, 2018 12:37 PM IST | Updated on: Jul 04, 2018 01:14 PM IST

پولیس نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں گزشتہ سال اپنی معشوقہ کے غیر ارادتا قتل کے سلسلے میں ایک 23 سالہ اسرائیلی شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ فارینسک لیب کی رپورٹ میں جنسی تعلقات بنانے کے دوران گرل فرینڈ کی دم گھٹنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد بوائے فرینڈ اوریرون یکو کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی معشوقہ بھی اسرائیلی شہری تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ سال مارچ میں اس وقت پیش آیا جب یکوواور خاتون ایک ٹوریسٹ ویزا پر ہندستان کے دورے پر آئے تھے۔ دونوں جنوبی ممبئی کے کولابا علاقے کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

جنسی تعلقات بناتے وقت دم گھٹنے سے ہوئی تھی گرل فرینڈ کی موت ، بوائے فرینڈ کے خلاف کیس درج

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں جنسی تعلقات کے دوران یکوو نے خاتون کی گردن پر مبینہ طور پر دباؤ ڈال دیا ، جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹ گیا۔

(ایجنسی انپٹ )

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز