دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ایمان احمد عبدلاتی کا ابو ظہبی کے اسپتال میں انتقال

Sep 25, 2017 02:13 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 04:16 PM IST

ابو ظہبی: دنیا کی سب سے وزنی خاتون کی حیثیت سے مشہور مصر کی ایمان احمد بن عبد العاطی کا آج یہاں انتقال ہو گیا ۔ ابو ظہبی کے برجيل اسپتال کے ڈاکٹرون کے مطابق ایمان کی موت آج سویرے 4 بجکر 35 منٹ پر ہوئی۔ ایمان کی موت کے بعداسپتال کی جانب سے صبح 10 بج کر 36 منٹ پر جاری ہونے والی بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ اسی مہینہ 9 ستمبر کو انہوں نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ وزن میں زیادتی کے نتیجے میں ہونے والے امراض، عارضہ قلب اور گردوں کی خرابی قرار دیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق مصر کی خاتون ایمان احمد کا دل کی بیماریوں اور گردے فیل ہو جانے سے انتقال ہوگیا۔' وہ اپریل سے ابو ظہبی میں رہ رہی تھی اور برجيل اسپتال کے 20 طبی ماہرین کی ایک ٹیم اس کا علاج تھی۔ جون میں ان کا وزن کم کرنے کے لئے سرجری آپریشن کیا گیا تھا۔

دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ایمان احمد عبدلاتی کا ابو ظہبی کے اسپتال میں انتقال

چند ماہ قبل تک دنیا کی وزنی ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی خاتون کو رواں سال مئی میں متحدہ عرب امارات لایا گیا تھا، جہاں 20 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال اور علاج کررہی تھی۔ اس سے قبل وہ علاج کے لیے اپنی بہن کے ہمراہ ہندوستان بھی گئی تھیں، جہاں وزن میں کمی کی سرجری کے ذریعے ان کا وزن 300 کلو گرام کم کیا گیا تھا۔ رواں سال فروری میں خاتون کو مصر سے کارگو طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا اور وہ ممبئی کے سیفی اسپتال میں زیر علاج رہی تھیں۔ جہاں سے مئی میں ان کو متحدہ عرب امارات کے برجیل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق موت سے قبل ان کا وزن 100 کلو گرام تھا۔ وہ 500 کلوگرام وزن ہونے کی وجہ سے 25 سال سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکل پائی تھی۔ اسپتال نے اپنے بیان میں اس کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایمان کے خاندان نے طبی سروس کی فراہمی اور علاج کے لئےاسپتال کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز