Live Results Assembly Elections 2018

یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 3 افراد جاں بحق

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

Jun 10, 2018 02:32 PM IST | Updated on: Jun 10, 2018 02:32 PM IST

ریاض:  حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی صوبہ جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملہ میں شہریوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تاہم بعد میں ایک اور شخص چل بسا۔

سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا شہریوں سے دشمنی کے زمرے میں آتا ہے تاہم سعودی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 3 افراد جاں بحق

علامتی تصویر

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکہ اور سعودی عرب نے متعدد بار ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز