یمن کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ، سعودی فورسیز نے ناکارہ بنا دیا

Dec 01, 2017 11:50 AM IST | Updated on: Dec 01, 2017 11:50 AM IST

دبئی۔ یمن کے مسلح حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہرخمیس مشیط پر جمعرات کو ا یک بیلسٹک میزائل داغا گیا جسے سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسیز نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ اطلاع سعودی عرب کے العربیہ چینل نے دی ہے۔ اس ماہ یمن سے داغا گیا یہ دوسرا بیلسٹک میزائل ہے۔  اس سے قبل راجدھانی ریاض کے شمالی علاقے میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک راکٹ گرا تھا۔

یمن میں حوثیوں سے لڑنے والے سعودی قیادت والے اتحاد نے ہوا، زمین اور سمندر کا استعمال بند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایران سے حوثیوں کو ہونے والی ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنا ہے۔ اس ناکہ بندی سے قحط کے دہانے پر کھڑے سات لاکھ افراد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی میں کمی آئی ہے ۔

یمن کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ، سعودی فورسیز نے ناکارہ بنا دیا

علامتی تصویر

واضح ر ہے کہ اتحادیوں نے یمن کی دارالحکومت صنعا ،حکمت عملی کی بندرگاہ اور ہودئیاء شہر جیسے آبادی والے علاقوں میں حوثیوں کے خلاف ہزاروں ہوائی حملے کیے ہیں۔ اس تصادم میں کم سے کم 10،000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز