سعودی عرب میں اب یوگا کو ملی منظوری، دیا کھیل کا درجہ

Nov 14, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 04:07 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب میں گزشتہ کئی مہینوں سے نت نئے فیصلے اور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تازہ فیصلہ کے تحت سعودی عرب میں اب یوگا کو سرکاری منظوری مل گئی ہے۔ مملکت میں یوگا کو کھیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی تجارت اور صنعت کی وزارت نے یوگ کو کھیل سرگرمیوں کے طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ یوگ کو منظوری ملنے کے بعد اب وہاں کوئی بھی لائسنس لے کر یوگا سکھا سکتا ہے یا اسے فروغ دے سکتا ہے۔

سعودی عرب میں اب یوگا کو ملی منظوری، دیا کھیل کا درجہ

علامتی تصویر

اس تازہ پیش رفت کا سہرا سعودی خاتون نوف ماروائی کے سر باندھا جا رہا ہے۔ اس خاتون کو سعودی عرب کی پہلی یوگ ٹیچر کا درجہ بھی مل گیا ہے۔ نوف نے ایک طویل عرصہ تک اس کے حق میں مہم چلائی تھی۔ سال دو ہزار دس میں انہوں نے عرب یوگ فاونڈیشن قائم کیا تھا۔

اس تازہ پیش رفت کا سہرا سعودی خاتون نوف ماروائی کے سر باندھا جا رہا ہے۔ تصویر، ٹوئیٹر۔ اس تازہ پیش رفت کا سہرا سعودی خاتون نوف ماروائی کے سر باندھا جا رہا ہے۔ تصویر، ٹوئیٹر۔

یوگ اور مذہب کے درمیان کسی طرح کے ٹکراو کو نہ تسلیم کرنے والی نوف جدہ میں ریاض۔ چائنیز میڈیکل سینٹر چلاتی ہیں۔ یہاں آیوروید اور یوگ جیسے غیر روایتی طریقوں سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز