سعودی عرب میں نوجوان قیادت ، متعدد شہزادے بنائے گئے نائب گورنر

Apr 23, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 07:16 PM IST

ریاض : سعودی عرب میںکئی سارے عہدوں پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاں بڑی تیزی سے نوجوان نسل کو اہم انتظامی اور حکومتی ذمے داریاں سونپی جارہی ہیں۔خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے ہفتے کی شب جاری کردہ متعدد فرامین کے ذریعے متعدد شہزادوں کو اہم سرکاری مناصب سونپے گئے ہیں اور انھیں مملکت کے مختلف علاقوں میں نائب گورنر کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز کو عسیر کے علاقے کا نائب گورنر مقرر کیا ہے۔وہ اس سے پہلے سعودی ولی عہد کے دیوان میں کنسلٹینٹ تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک خبر کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری کے سابق گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کو مدینہ کا نائب گورنر بنایا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز کو جازان اور شاہی دیوان کے سابق کنسلٹینٹ شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کو الریاض کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں نوجوان قیادت ، متعدد شہزادے بنائے گئے نائب گورنر

لندن میں سعودی سفارت خانے میں سابق کنسلینٹنٹ شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مشرقی علاقے کی نائب گورنری کا منصب سونپا گیا ہے۔شہزادہ فہد بن ترکی بن فیصل بن ترکی کو قصیم ریجن، شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیز کو نجران اور شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کو مکہ کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز