نواز شریف کے نواسوں نے مظاہرین پر کیا حملہ ، لندن پولیس نے کیا گرفتار

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسوں کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔نواز کے نواسوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر کے سامنے مظاہرین پر حملہ کیا ۔

Jul 13, 2018 09:53 AM IST | Updated on: Jul 13, 2018 10:22 AM IST

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسوں کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا  ہے ۔نواز کے نواسوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر کے سامنے مظاہرین پر حملہ کیا ۔نیوز ایجنسی اے این آئی  کے مطابق نواز کے نواسے جنید صفدر اور زکریا حسین نے پارک لین میں واقع ان کے لندن رہائش گاہ کے باہر ایک مظاہرین کو مار ا تھا ۔اس کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ۔جنید ،نواز کی بیٹی مریم کے بیٹے ہیں اور زکریا نواز کے بیٹے حسین نواز کے بیٹے ہیں۔

قابل غور ہے  کہ پناما پیپر لیک کے بعد ان کے خلاف چل رہے بد عنوانی کے تین معاملوں میں ایک (ایون فیلڈ جائیداد معاملہ) میں انہیں کچھ ہی دن پہلے عدالت نے 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نواز شریف کے نواسوں نے مظاہرین پر کیا حملہ ، لندن پولیس نے کیا گرفتار

نواز شریف کے نواسوں پر مظاہرین پر حملہ کرنے کا الزام

واضح ہو کہ نواز اور ان کی بیٹی مریم جمعہ کو لندن سےپاکستان لوٹ رہے ہیں ۔جمعرات کو لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شریف نے کہا وہ جیل کی پرواہ کئے بغیر ملک واپسی کر رہے ہیں۔وہ اس بات کو لیکر کافی غمگین ہیںکہ وہ اپنی بیمار اہلیہ کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، " میں ووٹ کو عزت دینے کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے لوٹ رہا ہوں "۔ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہیں ۔نوزا شریف نے کہا کہ وہ اب نہیں رکیں گے ،چاہے انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا پھانسی دے دی جائے ۔

شریف نے ایون فیلڈ معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں یہ لکھا ہوا ہے کہ انہیں بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں یہ لکھا جانا چاہئے تھا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں پایا گیا۔ کیا ایسا کوئی پاکستانی ہے جس کی تین نسلوں کو اس طرح کی جوابدہی کا سامنا کرنا پڑا ہو؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز