زیرو فلم کا ٹیزر ہوا رلیز، بونے شاہ رخ خان کو گود میں اٹھا کر خوب ناچے سلمان خان

Jun 14, 2018 02:33 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 02:43 PM IST

شاہ رخ خان کی فلم ’ زیرو ‘ کا ٹیزر رلیز ہو گیا ہے۔ مسلسل خبروں میں رہی شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو ‘ کے ٹیزر میں وہ ایک بونے کے کردارادا کر رہے یں۔ وہیں اس ٹیزر میں سلمان خان کی موجودگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ کچھ ماہ قبل ہی شاہ رخ خان نے اس فلم کے ٹا ئٹل کے اعلان کر کے اپنے فینس کی دھڑکنے بڑھا دی تھی۔ ٹیزر پر رلیز کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اور اپنے وعدہ کے مطابق شاہ رخ خان نے  اس ٹیزر کے زریعہ لوگوں کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

ٹیزر میں جاوید جافری کی آواز سے دونوں بھائی کی جانب سے پورے ہندوستان کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ بالی ووڈ کےبھائی جان سلمان خان کی فلم ریس تھری عید کے دن رلیز ہو رہی ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کے زریعہ فلم ‘زیرو‘‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ فلم اسی سال 21دسمبر کو رلیز کی جائے گی۔

زیرو فلم کا ٹیزر ہوا رلیز، بونے شاہ رخ خان کو گود میں اٹھا کر خوب ناچے سلمان خان

شاہ رخ کی فلم زیرو کا ٹیزر ہوا رلیز

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز