اورنگ آباد : رحمانی تھرٹی سینٹر میں 21 طالبات بھی زیر تعلیم ، ڈھونڈ رہی ہیں اپنے خوابوں کی تعبیر

Jan 31, 2018 09:56 PM IST
1 of 8
  • آج کے مسابقتی دور میں طالبات کسی سے پیچھے نہ رہیں، اس مقصد کے تحت  رحمانی تھرٹی اکسیلنس نے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے الگ سے کوچنگ سینٹرشروع کی ہے۔ اس سینٹر میں ملک کے مختلف شہروں کی 20 سے زائد طالبات اپنےخوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری تندہی سے کوشش کرہی ہیں۔

    آج کے مسابقتی دور میں طالبات کسی سے پیچھے نہ رہیں، اس مقصد کے تحت رحمانی تھرٹی اکسیلنس نے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے الگ سے کوچنگ سینٹرشروع کی ہے۔ اس سینٹر میں ملک کے مختلف شہروں کی 20 سے زائد طالبات اپنےخوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری تندہی سے کوشش کرہی ہیں۔

  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے روح رواں فہد رحمانی کی کاوشوں سے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے بھی الگ سے سینٹر شروع کیا گیا ہے۔

    رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے روح رواں فہد رحمانی کی کاوشوں سے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے بھی الگ سے سینٹر شروع کیا گیا ہے۔

  • پڑے گاؤں میں واقع سروش اسکول کی عمارت میں چھ مہینے پہلےشروع ہوئے طالبات کےاس سینٹر میں ملک کےمختلف شہروں سےتعلق رکھنے والی طالبات نیٹ اور آئی آئی ٹی مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں۔

    پڑے گاؤں میں واقع سروش اسکول کی عمارت میں چھ مہینے پہلےشروع ہوئے طالبات کےاس سینٹر میں ملک کےمختلف شہروں سےتعلق رکھنے والی طالبات نیٹ اور آئی آئی ٹی مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں۔

  • ان طالبات میں آسام سے پہنچی دوطالبات بھی شامل ہیں، جو معاشی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہیں۔ یہی نہیں وہ ہندی سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہیں ، لیکن ان کےعزائم بلند ہیں۔

    ان طالبات میں آسام سے پہنچی دوطالبات بھی شامل ہیں، جو معاشی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہیں۔ یہی نہیں وہ ہندی سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہیں ، لیکن ان کےعزائم بلند ہیں۔

  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کےاساتذہ کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں ان طالبات نے امید سے بہتر مظاہرہ کیا ہے ، اسلئےان سے کافی توقعات وابستہ ہیں ۔

    رحمانی تھرٹی اکسیلنس کےاساتذہ کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں ان طالبات نے امید سے بہتر مظاہرہ کیا ہے ، اسلئےان سے کافی توقعات وابستہ ہیں ۔

  •  عموماً ایسا کہا جاتا ہےکہ مسلم معاشرے میں لڑکیوں کو حصول تعلیم کے لیےگھر سے دور نہیں بھیجا جاتا ، لیکن رحمانی تھرٹی کےاس سینٹر میں زیرتعلیم درجنوں طالبات کی موجودگی مخالفین کےمنفی پروپگنڈے کیلئے واضح جواب ہے۔

    عموماً ایسا کہا جاتا ہےکہ مسلم معاشرے میں لڑکیوں کو حصول تعلیم کے لیےگھر سے دور نہیں بھیجا جاتا ، لیکن رحمانی تھرٹی کےاس سینٹر میں زیرتعلیم درجنوں طالبات کی موجودگی مخالفین کےمنفی پروپگنڈے کیلئے واضح جواب ہے۔

  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے تعلیمی سینٹر قائم ہونے سے ریاست کی طالبات کو ایک سنہری موقع ملا ہے ۔

    رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے تعلیمی سینٹر قائم ہونے سے ریاست کی طالبات کو ایک سنہری موقع ملا ہے ۔

  •  امید کی جانی چاہئے کہ دبے کچلے اور معاشی اعتبار سے پسماندہ بچیوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا یہ مشن ملک کے کونے کونے میں پھیلے ۔تاکہ مجبوری کسی ذہین بچے کی راہ کی رکاوٹ نہ بنے۔

    امید کی جانی چاہئے کہ دبے کچلے اور معاشی اعتبار سے پسماندہ بچیوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا یہ مشن ملک کے کونے کونے میں پھیلے ۔تاکہ مجبوری کسی ذہین بچے کی راہ کی رکاوٹ نہ بنے۔

  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے روح رواں فہد رحمانی کی کاوشوں سے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے بھی الگ سے سینٹر شروع کیا گیا ہے۔
  • پڑے گاؤں میں واقع سروش اسکول کی عمارت میں چھ مہینے پہلےشروع ہوئے طالبات کےاس سینٹر میں ملک کےمختلف شہروں سےتعلق رکھنے والی طالبات نیٹ اور آئی آئی ٹی مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں۔
  • ان طالبات میں آسام سے پہنچی دوطالبات بھی شامل ہیں، جو معاشی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہیں۔ یہی نہیں وہ ہندی سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہیں ، لیکن ان کےعزائم بلند ہیں۔
  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کےاساتذہ کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں ان طالبات نے امید سے بہتر مظاہرہ کیا ہے ، اسلئےان سے کافی توقعات وابستہ ہیں ۔
  •  عموماً ایسا کہا جاتا ہےکہ مسلم معاشرے میں لڑکیوں کو حصول تعلیم کے لیےگھر سے دور نہیں بھیجا جاتا ، لیکن رحمانی تھرٹی کےاس سینٹر میں زیرتعلیم درجنوں طالبات کی موجودگی مخالفین کےمنفی پروپگنڈے کیلئے واضح جواب ہے۔
  • رحمانی تھرٹی اکسیلنس کے اورنگ آباد میں طالبات کے لیے تعلیمی سینٹر قائم ہونے سے ریاست کی طالبات کو ایک سنہری موقع ملا ہے ۔
  •  امید کی جانی چاہئے کہ دبے کچلے اور معاشی اعتبار سے پسماندہ بچیوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا یہ مشن ملک کے کونے کونے میں پھیلے ۔تاکہ مجبوری کسی ذہین بچے کی راہ کی رکاوٹ نہ بنے۔

تازہ ترین تصاویر