نماز جمعہ کے بعد کشمیر میں متعدد مقامات پر جھڑپیں اور پتھراو ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

Apr 21, 2017 06:38 PM IST
1 of 10
  • سیکورٹی فورسز نے آج وادئ کشمیر کے متعدد علاقوں بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر ، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آزادی حامی احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    سیکورٹی فورسز نے آج وادئ کشمیر کے متعدد علاقوں بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر ، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آزادی حامی احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

  • خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کشمیری طلبہ پر تشدد ڈھانے اور تعلیمی اداروں پر دھاوا بولنے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے عوام سے 21اپریل بعد نماز جمعہ طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور ایک گھنٹے کا پُرامن علامتی احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی تھی۔

    خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کشمیری طلبہ پر تشدد ڈھانے اور تعلیمی اداروں پر دھاوا بولنے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے عوام سے 21اپریل بعد نماز جمعہ طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور ایک گھنٹے کا پُرامن علامتی احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی تھی۔

  •  انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان طلبہ ہمارے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان طلبہ ہمارے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔

  • موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں نوہٹہ چوک کی طرف بڑھنے لگی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں نوہٹہ چوک کی طرف بڑھنے لگی۔

  •  تاہم وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے احتجاجیوں کا راستہ روکا ، جس کے نتیجے میں کچھ نوجوان مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔

    تاہم وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے احتجاجیوں کا راستہ روکا ، جس کے نتیجے میں کچھ نوجوان مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔

  • سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے گولوں کا شدید استعمال کیا۔

    سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے گولوں کا شدید استعمال کیا۔

  • طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

    طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

  • یہاں سیول لائنز میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کا گڑھ مانے جانے والے ’مائسمہ‘ میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

    یہاں سیول لائنز میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کا گڑھ مانے جانے والے ’مائسمہ‘ میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

  • شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور یس کے گولوں کا استعمال کیا۔

    شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور یس کے گولوں کا استعمال کیا۔

  • وادی کے متعدد دیگر علاقوں بشمول جنوبی کشمیر کے بج بہاڑہ سے بھی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    وادی کے متعدد دیگر علاقوں بشمول جنوبی کشمیر کے بج بہاڑہ سے بھی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کشمیری طلبہ پر تشدد ڈھانے اور تعلیمی اداروں پر دھاوا بولنے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے عوام سے 21اپریل بعد نماز جمعہ طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور ایک گھنٹے کا پُرامن علامتی احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی تھی۔
  •  انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان طلبہ ہمارے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔
  • موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں نوہٹہ چوک کی طرف بڑھنے لگی۔
  •  تاہم وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے احتجاجیوں کا راستہ روکا ، جس کے نتیجے میں کچھ نوجوان مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔
  • سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے گولوں کا شدید استعمال کیا۔
  • طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔
  • یہاں سیول لائنز میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کا گڑھ مانے جانے والے ’مائسمہ‘ میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔
  • شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور یس کے گولوں کا استعمال کیا۔
  • وادی کے متعدد دیگر علاقوں بشمول جنوبی کشمیر کے بج بہاڑہ سے بھی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

تازہ ترین تصاویر